Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 951 نئے کیسز، متاثرین چار لاکھ سے زیادہ ہوگئے

مملکت میں سات ماہ بعد اب نئے کیسز دوبارہ بڑھ رہے ہیں (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں منگل 13 اپریل کو کورونا کے نئے کیسز 900 سے زیادہ سامنے آئے ہیں اور ایکٹیو کیسز آٹھ ہزار سے بڑھ گئے ہیں۔
یاد رہے کہ مملکت میں کورونا کے یومیہ نئے کیسز سو سے بھی کم آ رہے تھے۔ سات ماہ بعد اب نئے کیسز دوبارہ بڑھ رہے ہیں۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 951 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 608 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید آٹھ مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد چھ  ہزار 773 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد آٹھ ہزار 820 ہو گئی ہے، جن میں سے 962 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 389 ہے جبکہ مکہ ریجن میں 212 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔‘

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے‘ (فوٹو: ایس پی اے)

شرقیہ ریجن میں 144، عسیر ریجن میں 38، مدینہ ریجن میں 32، جازان ریجن میں 26، حائل ریجن میں 25، القصیم ریجن میں 22، تبوک ریجن میں 21، الحدود الشمالیہ ریجن میں 12، نجران اورالجوف ریجن میں 11، 11 جبکہ الباحہ ریجن میں آٹھ  مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک چار لاکھ 228  افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے تین لاکھ 84 ہزار 635 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
   وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘
 

شیئر: