Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ویکسین کے حوالے سے دس سوالات اور وزارت صحت کے جواب

وزارت صحت کے مطابق اب تک ویکسین سے اموات ریکارڈ پر نہیں ہیں- (فوٹو: وزارت صحت ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کورونا ویکسین سے متعلق دس اہم سوالا ت کے جواب دیے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق العبد العالی نے ٹوئٹر پر وزارت صحت کے سرکاری اکاؤنٹ پر وڈیو کلپ میں سوالات کے جواب دیے ہیں۔
وزارت صحت کا  اس سوال پر کہ کیا ویکسین لینے کے بعد شادی ملتوی کرنا ضروری ہے ؟ جواب میں کہا گیا کہ اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
 اس سوال پر کہ کیا ویکسین خواتین و مردوں کی افزودگی پر اثر انداز ہوتی ہے؟ جو اب میں کہا کہ اس سے کوئی برا اثر نہیں پڑتا۔

ویکسین لے کر خون کا عطیہ دیا جاسکتا ہے- (فوٹو: وزارت صحت ٹوئٹر)

 یہ بھی سوال کیا جا رہا ہے کہ کیا ویکسین لینے کے بعد خون کا عطیہ دیا جا سکتا ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ ویکسین لینے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ویکسین لینے کےبعد خون کا عطیہ فورا دیا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پوچھا جا رہا ہے کہ کیا ویکسین سے انجماد خون کا عارضہ لاحق ہوجاتا ہے؟۔ وزات کا کہنا ہے کہویکسین لینے سے انجماد خون نہیں ہوتا اور تمام طبی جائزوں سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے۔
 وزارت صحت کے ٹوئٹر پر پوچھا گیا کہ ویکسین کن صورتوں میں لینا ٹھیک نہیں ہے؟ ۔ جواب میں وزارت صحت نے کہا کہ انتہائی حساسیت الرجی کی صورت میں ویکسین نہ لی جائے۔
اس سوال پر کہ کیا دودھ پلانے والی خواتین ویکسین لے سکتی ہے؟ جو اب میں کہا گیا کہجی ہاں لے سکتی ہی اس کا کوئی نقصان  ماں کو ہوتا ہے اور نہ ہی بچے کو۔
ایک اور سوال پر وزارت صحت نے کہا کہ ویکسین سے قبل ٹیسٹ ضروری نہیں ہیں۔

اب تک ویکسین کے کوئی سائڈ ایفیکٹس ریکارڈ پر نہیں آئے- (فوٹو وزارت صحت ٹوئٹر)

وزارت سے پوچھا گیا ہے کہ کیا سعودی عرب میں ویکسین سے اموات ریکارڈ پر آئی ہیں؟ اس کا جواب نفی میں دیا گیا ہے۔
وزارت کا یہ بھی کہنا ہے کہ ویکسین لینے سے شدید قسم کے سائڈ ایفیکٹس ریکارڈ پر نہیں آئے ہیں۔
ایک او ر سوال پر وزارت  نے کہا کہ عمرے اور سفر کے لیے ویکسین ضروری  قرار دینے  کےحوالے سے تجاویز زیر غور ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: