Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناسا نے سعودی عرب کے جزائر کی تصاویر جاری کر دیں

بین الاقوامی خلائی سٹیشن ’ایکسپیڈیشن 64‘ کے ایک خلا نورد نے تصاویر لی ہیں- (فوٹو العربیہ)
امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے ماتحت بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے ’ایکسپیڈیشن 64‘ کے ایک خلا نورد نے سعودی عرب کے شمال مغربی ساحل کی متعدد تصاویر لے کر جاری کی ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کا شمال مغربی ساحل سینکڑوں جزیروں پر مشتمل ہے ان میں وہ 90 جزیرے شامل ہیں جن کا تعلق بحیرہ احمر پروجیکٹ سے ہے اور جو مستقبل میں بین الاقوامی سیاحوں کا مرکز ہوگا۔ 
ریڈ سی ڈیویلپمنٹ کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین جان بیگانو نے کہا کہ قدرتی ماحول ہماری سب سے قیمتی دولت ہے۔ ہم  فقید المثال انوکھی سیاحت کو رائج کرنے کے لیے قدرتی ماحول سے ہم آہنگ پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ مستقبل قریب میں ہمارا پروجیکٹ ماحول دوست کی حیثیت سے ابھر کر سامنے آئے گا۔ 
ایگزیکٹیو چیئرمین نے کہا کہ ریڈ سی پروجیکٹ جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا کر اس امر کو یقینی  بنا رہا ہے کہ تعمیراتی عمل کا ماحولیاتی نظام پر برا اثر نہ پڑے۔ یہاں ہوٹلوں کے ماسٹر پلان میں بھی اس بات کا لحاظ رکھا  گیا ہے۔ مونگوں کی بستیوں کو نہیں چھیڑا جا رہا۔ یہاں کام کرنے والی تمام ٹیمیں منظم اور منصوبہ بند طریقے سے سوچ سمجھ کر اپنے کام کر رہی ہیں۔
ریڈ سی ڈیویلپمنٹ کمپنی میں ماحولیاتی امور کے سربراہ نے کہا کہ ہماری نظر سے پروجیکٹ کی  ہزاروں تصاویر گزرتی ہیں مگر خلا سے اپنے پروجیکٹ کا منظر حاصل ہو یہ واقعی بڑی حیران کن بات ہے۔ انہوں نےکہا کہ الوجہ جھیل میں مونگوں کی بستیوں کے مناظر بے مثال ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: