Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کورونا کیسز بڑھنے پر بعض شہروں میں لاک ڈاؤن لگ سکتا ہے‘

کورونا ایس او پیز کی پابندی نہ کرنے کے واقعات ریکارڈ پر آرہے ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان طلال الشلھوب نے خبردار کیا ہے کہ ’کورونا وبا کے کیسز بڑھنے پر بعض شہروں اور محلوں میں لاک ڈاؤن لگایا جاسکتا ہے اور کئی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوسکتی ہے۔ وائرس کو روکنے کے لیے احتیاطی تدبیر کے طور پراقدامات کیے جائیں گے‘۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ نے اتوارکو نئے کورونا وائرس کی تازہ صورتحال پر پریس کانفرنس میں بتایا کہ’ سعودی عرب میں کورونا ایس او پیز کی پابندی نہ کرنے کے واقعات ریکارڈ پر آرہے ہیں‘۔
’اگر وبا کی شرح اور نازک کیسز میں اضافہ ہوتا رہا تو ایسی صورت میں ایسے اقدامات کرنا پڑیں گے جو معاشرے کے  لیے ناپسندیدہ ہوں گے‘۔ 
انہوںنے کہا کہ’ کیسز میں اضافے پر متعلقہ شہروں اور محلوں میں لاک ڈاؤن لگایا جاسکتا ہے۔ ٹرانسپورٹ وسائل معطل کیے جاسکتے ہیں‘۔ 
وزارت داخلہ کے ترجمان کا کنہا تھا کہ ’بعض مشہور شخصیات کورونا ایس او پیز کی پابندی نہیں کررہی ہیں۔ یہ بات ریکاررڈ پر آچکی ہے۔ مشاہیر کے حوالے سے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں‘۔ 
واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کے نئے کیسزمسلسل 900 سے زیادہ سامنے آرہے ہیں اور ایکٹیو کیسز نو ہزار سے بڑھ گئے ہیں۔
 اتوار اٹھارہ اپریل کو بھی’ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 916 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 907 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔‘

شیئر: