Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر کی صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات

عارف علوی نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کی قدر کرتا ہے اور انہیں مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر ایوان صدر)
سعودی عرب کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر لیفٹننٹ جنرل (ریٹائرڈ) بلال اکبر نے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی۔
جمعرات کو ایوان صدر سے جاری ایک بیان کے مطابق صدر مملکت نے جنرل بلال اکبر کو سعودی عرب کے لیے پاکستان کے نئے سفیر تقرری پر مبارک باد دی۔

 

صدر مملکت عارف علوی نے امید ظاہر کی کہ وہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے منظم کوششیں کریں گے۔
صدر عارف علوی نے سفیر پاکستان سے کہا کہ وہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اعلی سطح کے دوروں کے لیے ہر ممکن کوششیں کریں۔
عارف علوی نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کی قدر کرتا ہے اور انہیں مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔
صدر مملکت نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو سہولتیں فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے نئے سفیر سے کہا کہ وہ پاکستانی کمیونٹی کے مسائل اور مشکلات کو حل کروانے کی کوشش کریں۔

شیئر: