Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے ایک ہزار 735 نئے کیسز سامنے

پچھلے چوبیس گھنٹے میں مزید 78 ہزار افراد نے ویکیسین لگوائی ہے۔(فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں سنیچر 8 مئی کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے ایک ہزار 735 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ متاثرین کی تعداد 5 لاکھ 34 ہزار 445 ہوگئی۔
 نئے مریض مختلف قومیت سے ہیں، ان سب کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید طبی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 2 لاکھ 648 ٹیسٹ کیے گئے ہیں‘۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ’ وبا سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید ایک ہزار 701 مکمل صحتیاب ہوگئے۔ مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 5 لاکھ 14 ہزار 769 ہوگئی ہے‘۔
’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 3 مریض چل بسے۔ مجموعی اموات کی تعداد ایک ہزار 610 ہوگئی ہے‘۔
 وزارت نےعوام کو احتیاطی تدابیر جاری رکھنے اور سماجی فاصلے کی تلقین کی ہے۔
وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے میں مزید 78 ہزار 342 افراد نے ویکیسین لگوائی ہے۔ اب تک ایک کروڑ بارہ لاکھ 26 ہزار 889 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

شیئر: