Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر121خواتین شادی ہال سے گرفتار

تقریب کے میزبان، مہمان اور منتظم کو مقررہ سزائیں دی جائیں گی (فوٹو: عاجل)
 سعودی عرب میں جازان پولیس نے الدرب کمشنری میں 121 خواتین کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا ہے۔
جازان پولیس کے ترجمان نایف عبدالرحمن حکمی نے بتایا کہ ’الدرب کمشنری کے شادی ہال میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر خواتین کو حراست میں لیا گیا ہے۔‘ 
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ ’خواتین شادی ہال میں حد سے زیادہ تعداد میں جمع تھیں جبکہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر سماجی فاصلے، حفاظتی ماسک اور دیگر پابندیوں کو نظر انداز کیا جارہا تھا۔‘ 
ترجمان نے بیان میں مزید کہا کہ ’حراست میں لی جانے والی خواتین کے خلاف قانونی کارروائی کرلی گئی ہے، تقریب کے میزبان، مہمان اور منتظم تینوں کو مقررہ سزائیں دی جائیں گی۔‘ 

شیئر: