Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے کیسز میں اضافہ، 13 اموات

کورونا کے انتہائی نگہداشت میں 1365 مریض ہیں- (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں عید الفطر کے بعد کورونا کے نئے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ اموات کی تعداد میں بھی کمی واقع نہیں ہورہی- اسی طرح کورونا کے سب سے زیادہ مریض جمعرات کو مکہ مکرمہ ریجن میں سامنے آئے-
سبق اور اخبار 24 کے  مطابق وزارت صحت کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جمعرات 20 مئی 2021 کو کورونا کے 1330 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کل تعداد 4 لاکھ 37 ہزار 569 ہوچکی ہے-
نئے  صحت یاب افراد کی تعداد ایک ہزار 55 رہی جس کے بعد کل شفایاب لوگ  4 لاکھ 21 ہزار  726 ہوچکے ہیں- جمعرات کو 13 اموات کے بعد کل تعداد 7 ہزار 214 ہوگئی ہے-

جمعرات کو کورونا کے سب سے زیادہ کیسز مکہ ریجن میں ریکارڈ ہوئے- (فوٹو ایس پی اے)

کورونا کے نئے مریضوں میں سب سے زیادہ مکہ مکرمہ ریجن (381) رہے-  اس کے بعد ریاض ریجن (350)، منطقہ شرقیہ میں 161، مدینہ منورہ ریجن 115، عسیر 77، جازان 72، تبوک، 41، قصیم، 41، حائل 32، نجران 27، الباحہ اور شمالی حدود ریجن میں  13، 13 اور الجوف میں  7 کووڈ کے نئے مریض سامنے آئے-
وزارت صحت کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 8 ہزار  629 ہے جبکہ  انتہائی نگہداشت میں 1365 مریض ہیں-
وزارت صحت نے کہا ہے کہ شہری اورغیرملکی باہر نکلتے وقت احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی کریں اور رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: