Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہسپتالوں میں مریضوں کی عیادت کے لیے ویکسین لگوانے والے ہی جاسکیں گے 

مریضوں کی عیادت کے لیے نئی پابندی لگا ئی گئی ہے۔( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں محکمہ صحت جدہ نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں سے ملنے کے لیے آنے والوں پر نئی پابندی لگا ئی گئی ہے۔ کورونا ویکسین لگوانے والے ہی مریضوں سے ملاقات کے لیے ہسپتال آسکیں گے۔ 
اخبار 24 کے مطابق جدہ محکمہ صحت نے بیان میں کہا  کہ ’سرکاری ہسپتالوں کے انتہائی نگہداشت کے شعبوں اور جنرل وارڈ میں زیر علاج مریضوں سے صرف وہی شہری اورمقیم غیرملکی ملاقات کرسکیں گے جو کورونا ویکسین لے چکے ہوں‘۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ’یہ فیصلہ سب کی صحت و سلامتی کی خاطر کیا گیا ہے جبکہ اس کا دوسرا بڑا مقصد کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے انتظامات کا معیار بلند کرنا ہے‘۔ 
یاد رہے کہ مملکت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 11 سو 36 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ایک ہی دن میں اس مہلک وائرس سے 10 افراد ہلاک ہوئے۔
وزارت صحت کی جانب سے جمعہ 21 مئی کو جاری بیان میں کہا گیا  کہ ایک ہی دن میں کورونا سے 980 افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد اب تک اس مرض شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 22 ہزار 706 تک پہنچ گئی ہے۔

شیئر: