Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجوف ریجن کے سکاکا شہر میں زیتون میلے کا انعقاد

الجوف ریجن کے گورنر پیر کی شام میلے کا افتتاح کریں گے(فوٹو ٹوئٹر) 
سعودی عرب میں الجوف ریجن کے گورنر شہزادہ فیصل بن نواف بن عبدالعزیز پیر کی شام سکاکا شہر میں زیتون میلے کا افتتاح کریں گے۔ 
ویب نیوز سبق کے مطابق زیتون میلے میں مملکت اور بیرون ملک سے زیتون کی صنعت سے وابستہ 68 نمائندے شرکت کریں گے جو اپنی منصوعات کو اس میلے میں متعارف کرائیں گے۔ 

ثقافتی اور تفریحی سرگرمیوں کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے(فوٹو سبق)

زیتون میلے میں نہ صرف انواع و اقسام کے زیتون اور اس کے تیل کے اسٹال لگائے جائیں گے بلکہ عوام کی تفریح کے لیے ثقافتی اور تفریحی سرگرمیوں کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ 
میلے کے اختتام سے قبل زیتون اور اس کا تیل متعارف کرانے والے شرکا کے درمیان مقابلے ہو گا۔ مقابلے جیتنے والے کو گورنر ایوارڈ دیا جائے گا۔  

شیئر: