Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے تحت پاکستان میں 5 ہزار مریضوں کا طبی معائنہ

مہم کے تحت سندھ اور بلوچستان میں کیمپوں کا انعقاد کیا جائے گا (فوٹو: سعودی عرب سفارت خانہ)
شاہ سلمان ریلیف سینٹر نے پاکستان میں اندھے پن سے نمٹنے کے لیے طبی مہم کے تحت ایک ہفتے میں پانچ ہزار سے زائد مریضوں کا طبی معائنہ کیا ہے۔
شاہ سلمان كے فلاحی امدادی ادارے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ’رضاکارانہ طبی ٹیم نے رواں ہفتے میں پاکستان میں اب تک اندھے پن اور اس سے متعلق بیماریوں کا مقابلہ کرنے کی مہم کے تحت پانچ ہزار سے زائد مریضوں کا طبی معائنہ، 500 سے زائد افراد کی آنکھوں کے آپریشن اور دو ہزار نظر کے چشمے فراہم کیے ہیں۔

 

اس مہم کا افتتاح پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے  چار جون کو کراچی میں کیا تھا۔ مہم کے تحت پاکستان کے مختلف شہروں میں 30 ہزار مریضوں کا معائنہ کیا جائے گا جبکہ  2400 سے زائد آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔
اس کے علاوہ اس مہم میں ایک ماہ کے اندر کمزور نظر والے افراد میں 6 ہزار چشمے بھی مفت تقسیم  کیے جائیں گے۔
یہ مہم سعودی عرب کے فلاحی امداد کے منصوبوں کے تحت ہے جس کی نمائندگی شاہ سلمان ریلیف سینٹر کرتا ہے تاکہ معاشرے کے کمزور ترین لوگوں کی مدد کی جا سکے۔
اس مہم کے تحت سندھ میں کراچی، کدھیارو، شکارپور جبکہ بلوچستان میں قلات اور خاران میں کیمپوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
گذشتہ سال اندھے پن کے خلاف مہم کے سلسلے میں فری کیمپ کے ذریعے 2500 سے زائد افراد کی آنکھوں کے آپریشن کیے گئے تھے جبکہ ہزاروں افراد ان کیمپوں سے مستفید ہوئے تھے جن کا مفت معائنہ کیا گیا اور علاج معالجے کے طور پر ادویات اور چشمے فراہمے کیے گئے۔

شیئر: