Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پارکنگ خلاف ورزی پر3 ہزار کے قریب چالان

محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ قوانین کی پابندی کی جائے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی محکمہ ٹریفک نے مخصوص افراد کی پارکنگ کی خلاف ورزی کرنے پر2961 گاڑیوں کے مالکان کا چالان کردیا- 
 ویب نیوز ’سبق‘کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک  کےاہلکار ان دنوں مخصوص پارکنگ کی خلاف ورزی کا نوٹس لے رہے ہیں- اس مقصد کے لیے فیلڈ مہم چلائی جارہی ہے- 
سعودی ٹریفک کا کہنا ہے  کہ سعودی عرب کے تمام علاقوں میں ایک عرصے تک آگہی مہم چلائی جاتی رہی کہ معاشرے کے لوگ معذوروں کا احترام کریں اور ان کی گاڑیوں کے لیے مخصوص پارکنگ میں اپنی گاڑیاں نہ کھڑی کریں- 
سعودی محکمہ ٹریفک نے سب لوگوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قانون کے قواعد و ضوابط کی پابندی کریں اور ٹریفک نظام کو موثر بنانے میں تعاون کریں-

شیئر: