Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تین شہروں کی آٹھ مساجد سینیٹائزنگ کے بعد بحال

ایک ہزار 555 مساجد کی سینیٹائزنگ مکمل کرکے کھولی جا چکی ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت اسلامی امور نے سنیچر مزید تین شہروں کی آٹھ  مساجد کو مکمل طور پر سینیٹائزنگ کے بعد کھول دیا گیا ہے۔
وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ گزشتہ 126 دنوں میں ایک ہزار 555 مساجد کی سینیٹائزنگ مکمل کرکے کھولی جا چکی ہیں۔ 
سبق نیوز کے مطابق وزارت اسلامی امور کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا  کہ جن تین شہروں کی آٹھ مساجد کو دوبارہ کھولا گیا ہے ان میں چار مساجد مشرقی ریجن جبکہ 2 ریاض اور ایک تبوک ریجن میں تھی۔ 
وزارت اسلامی امور کی جانب سے شہریوں اور تارکین کو ہدایت کی گئی ہے کہ مساجد میں جاتے وقت اپنی جائے نماز ہمراہ لے کرجائیں اور صفوں کے درمیان فاصلے کے اصول پرسختی سے عمل کیا جائے۔ 
وزارت نے مساجد کی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی ہے کہ کسی بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہونے پرفوری طور پر وزارت کے متعلقہ شعبے کو اطلاع دی جائے جہاں سے سینیٹائزنگ یونٹ کو بھیجا جائے گا۔                                                 

                                            

شیئر: