عارضی طور پر بند کی جانے والی گیارہ مساجد بحال
مساجد کی عارضی بندش کا فیصلہ نمازیوں کی صحت و سلامتی کےلیے کیا جاتا ہے۔( فائل فوگٹو اے ایف پی)
سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے تین علاقوں میں عارضی طور پر بند کی جانے والی گیارہ مساجد کو سینیٹائز کرکے بحال کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ گزشتہ 128 روز کے دوران ایک ہزار 573 مساجد کورونا وائرس کی وجہ سےعارضی طور پر بند کیے جانے کے بعد سینیٹائز کرکے بحال کی گئی ہیں۔
وزارت اسلامی امور نےبیان میں کہا کہ پیر کو جو مساجد سینیٹائز کرکے بحال کی گئی ہیں ان میں سے 7 کا تعلق مکہ مکرمہ ریجن، تین کا مدینہ منورہ ریجن اور ایک کا عسیر ریجن سے ہے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ نمازیوں کے کورونا میں مبتلا پائے جانے پر مساجد کی عارضی بندش کا فیصلہ نمازیوں کی صحت و سلامتی کی خاطر کیا جاتا ہے۔ مساجد کو ہنگامی بنیادوں پر سینیٹائز کرکے نماز کے لیے بحال کردیا جاتا ہے۔
وزارت نے نمازیوں اور انتظامی کارکنان ک پھر ہدایت کی کہ وہ مسجد آتے وقت اپنے ہمراہ جا نماز ساتھ لائیں، حفاظتی ماسک کا استعمال کریں اور سماجی فاصلے کی پابندی کریں۔