Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت اسلامی امور کی جانب سےمساجد کی سینیٹائزنگ کا عمل جاری

وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ مساجد آنے والے ضوابط کا خیال رکھیں(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ گزشتہ 125 دنوں میں 15 سو 47 مساجد کی سینیٹائزنگ کی جاچکی ہے۔ جمعہ کے روز مزید چار شہروں کی 11 مساجد کو جراثیم کش ادویات سے صاف کرنے کے بعد کھول دیا گیا۔
ویب نیوز ’سبق ‘ کے مطابق وزارت اسلامی امور کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جن 4 شہروں کی 11  مساجد کو سینیٹائزکرنے کے بعد جمعہ کے روز کھولا گیا ہے ان میں سے 5 مساجد عسیر ریجن میں تھیں جبکہ 3 مشرقی ریجن میں اور ایک ، ایک مسجد ریاض اور الجوف ریجن کی تھی۔

مساجد میں سینیٹائزرکا بھی خصوصی بندوبست کیا جاتا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

وزارت اسلامی امور کی جانب سے مساجد کی انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی کورونا کیس کی تصدیق ہونے پرفوری طورپر وزارت کے متعلقہ شعبے کو مطلع کیا جائے تاکہ وہاں سے سینیٹائزنگ یونٹ کو بھیجا جاسکے۔
سینیٹائزنگ یونٹ متاثرہ مسجد کو عارضی طورپر بند کرنے کے بعد معیاری جراثیم کش ادویات سے تفصیلی طورپر صفائی کی جاتی ہے تاکہ مسجد میں آنے والے اس مہلک وائرس کا شکار نہ ہوں۔
وزارت نے کورونا ایس اوپیز کے حوالے سے بھی کہا ہے کہ مسجد میں آنے والے مقررہ ضوابط کا ہرصورت میں خیال رکھیں مسجد آتے وقت اپنی جائے نماز ہمراہ لائیں جبکہ مساک کا استعمال کریں ۔
بیشتر مساجد کی انتظامیہ کی جانب سے بھی ان افراد کےلیے پلاسٹک کی ایک بار استعمال ہونے والی جائے نمازوں کی سہولت فراہم کی ہے جو اپنی جائے نماز نہیں لاسکے علاوہ ازیں مساجد میں آنے والوں کےلیے سینیٹائزرکا بھی انتظام کیا جاتا ہے۔

شیئر: