Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریڈ سی فلم فیسٹیول کی جانب سے 10 ملین ڈالر فنڈ کا اعلان

یہ فنڈ سکرپٹ سے سکرین پر کام منتقل کرنے والے تخلیق کاروں کی مدد کرے گا۔ (فوٹو عرب نیوز)
ریڈ سی فلم فیسٹیول فاونڈیشن نے عرب دنیا اور افریقہ کے ہدایت کاروں کے فلمی منصوبوں میں مدد کے لئے 37.5 ملین سعودی ریال( 10 ملین ڈالر )فنڈ کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز کےمطابق یہ فنڈ سکرپٹ سے سکرین پر اپنا کام منتقل کرنے والے تخلیق کاروں کی مدد بھی کرے گا۔ جس سے فلم سازوں کی ایک نئی نسل سامنے آئے گی۔

ریڈ سی فنڈ اپنے پہلے سال میں 100 سے زیادہ پراجیکٹس میں تعاون کرے گا جس میں افسانوی، دستاویزی اور اینی میشن فیچر فلموں کے ساتھ ساتھ قسط وارسلسلے فلم سازوں کے لئے گیم چینجنگ کے فروغ کا باعث بنیں گے۔
سعودی شہری ریڈ سی فلم  فنڈ میں ترقی اور تیاری میں مختصر فلموں کی مدد کے لئے درخواست دے سکیں گے۔
ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (آر ایس ایف ایف) کے آرٹسٹک ڈائریکٹر ایڈورڈ وینٹروپ نے کہا ہےکہ افریقی اور عرب سنیما کی مدد کرنا بہت ہی دلچسپ ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بحراحمرفنڈ عرب دنیا اور افریقہ میں فلموں کی ترقی، تیاری اور پوسٹ پروڈکشن کے لئے 10ملین ڈالر تک کی100 سے زائد گرانٹس فراہم کرنے میں سنیما کی مدد کرے گا۔
ریڈ سی فنڈ علاقائی سکرین سیکٹر کے لئے فاونڈیشن کی وابستگی کا حصہ ہے جس میں جدہ شہرکے تاریخی علاقے البلد میں 11 تا 20  نومبر آر ایس ایف ایف کا افتتاح کا شامل ہے۔

اس فیسٹیول میں بحر احمر سوق ، اس کے بازار اور اس خطے کے لئے صنعتی مرکز کا آغاز شامل ہوگا۔
ریڈ سی سوق میں ایک پراجیکٹ مارکیٹ شامل ہوگی ، جس میں عرب دنیا اور افریقہ کے20 سے زیادہ منصوبوں کے ساتھ ساتھ زیر تکمیل فلموں کی ورکشاپ شامل ہوگی۔
ریڈ سی سوق پراجیکٹ مارکیٹ 12تا15 نومبر آرایس ایف ایف میں ہوگی کیونکہ یہ منصوبے 25000 اورایک لاکھ ڈالر کے ریڈ سی ڈیولپمنٹ اینڈ پروڈکشن ایوارڈ  کے لئے مقابلہ کریں گے۔
ریڈ سی سوق، زیر تکمیل فلموں کی ورکشاپ 12تا15 نومبر آر ایس ایف ایف میں ہوگی کیونکہ ہر منتخب پراجیکٹ 30 ہزار  ڈالر مالیت کے ریڈ سی پوسٹ پروڈکشن ایوارڈز کے لئے مقابلہ کرے گا۔
آر ایس ایف ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر شیوانی پانڈیا نے کہا ہے کہ گزشتہ دو دہائیوں میں ہم نے عرب اور افریقی فلمی صنعت کوبڑھتے اور ترقی کرتے ہوئے دیکھا ہے۔

بحر احمرسوق میں پینلز ، نیٹ ورکنگ ایونٹس ، ورکشاپس اور بوتھس شامل ہوں گے جو بین الاقوامی فلمی برادری کونئی سعودی مارکیٹ سے مربوط کرتے ہیں۔
افریقی یا عرب ڈائریکٹرز کے منصوبوں کی حمایت کے لئے دنیا بھر سے درخواستوں کا خیرمقدم کیا جارہا ہے کیونکہ بحر احمر کا  فنڈ 21 جولائی تک کھلا رہے گا۔
بحر احمر فنڈ تین اہم قسموں میں تقسیم ہو گا۔ سب سے پہلے ترقی ہے جبکہ دوسرا زمرہ ریڈ سی فنڈ، پروڈکشن ہے ، جو پروڈکشن میں جانے والے منصوبوں کو ہدف بناتا ہے۔تیسرا زمرہ  ریڈ سی فنڈ، پوسٹ پروڈکشن ہے جو پوسٹ پروڈکشن کے تمام پہلووں کی اعانت کرتا ہے۔ اس گرانٹس سے فلم سازوں کو اپنی فلموں کو مکمل کرنے اور تقسیم اور نمائش کے لئے تیار کرنے میں مدد ملے گی۔
 

شیئر: