Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریڈ سی فلم فیسٹول ، ٹکٹ کے پیسے واپس ملیں گے

جب بھی حالات بہتر ہوں گے فیسٹول کا انعقاد کیا جائے گا۔(فوٹو ٹوئٹر)
 سعودی عرب میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول کے لیے خریدے گئے ٹکٹوں کی رقم واپس لی جا سکتی ہے۔
ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول نے اعلان کیا ہے کہ ’جن افراد نے اس سال فیسٹول میں شرکت کے لیے ٹکٹ حاصل  کیے تھے۔ کورونا وبا کی وجہ سے  فیسٹول ملتوی کیے جانے کے باعث اپنی رقم واپس لے سکتے ہیں‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق فیسٹیول انتظامیہ نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’ صارفین عرب مال کے موفی سینما کےنمائندے کو ٹکٹ دکھا کر رقم  لے سکتے ہیں‘۔

 کاؤنٹر پر ٹکٹ دکھا کر رقم واپس لی جاسکتی ہے۔

 رقم کی واپسی کے لیےٹکٹ دکھانا ضروری ہے۔ صبح نو سے بارہ بجے تک کاؤنٹر پر ٹکٹ دکھا کر رقم واپس لی جاسکتی ہے۔
یاد رہے کہ ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا پہلا سیشن 12 سے 21 مارچ تک جدہ شہر میں ہونے والا تھا جو کورونا وبا کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے۔
 انتظامیہ کے مطابق جب بھی حالات بہتر ہوں گے فیسٹول کے انعقاد کا اعلان کردیا جائے گا۔

شیئر: