Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا وبا پر وزارت دفاع کی دستاویزی فلم 

وبا سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت دفاع نے کورونا وبا پر دستاویزی فلم جاری کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ وزارت نے وبا سے نمٹنے کے  لیے کن کن محاذوں پر کیا کام کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق دستاویزی فلم میں وزارت دفاع کے اہلکاروں نے وبا سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
قدرتی آفات سے نمٹنے پر مامور ادارے کے کمانڈر میجر جنرل محمد البلوی نے کہا کہ کورونا بحران ماضی میں پیش آنے والے ان عسکری بحرانوں سے مختلف تھا جن سے وہ نمٹتے رہے ہیں۔ بحران کے ریکارڈ پر آتے ہی اس سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔
وزارت دفاع کے کمانڈروں نے بتایا کہ وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر گائیڈ بک جاری کی گئی۔
علاوہ ازیں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے تفتیشی ٹیمیں بنائی گئیں۔ ان اقدامات کی بدولت وزارت دفاع کے اہلکاروں میں کورونا وائرس کے کیسز بہت کم ہوئے۔ 
البلوی نے یہ بھی بتایا کہ وزارت دفاع کے تمام اہلکاروں کو وبا سے بچنے اور دوسروں کو اس سے بچانے کے لیے وڈیو کلپ اور لٹریچر بھی تیار کیا گیا۔

شیئر: