Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں ہنگامہ آرائی، ارکان گتھم گتھا

 اجلاس کے دوران اپوزیشن ممبران نے وزرا کی نشستوں پر قبضہ کرلیا۔(فوٹو ٹوئٹر)
کویتی پارلیمنٹ نے  منگل کو قومی بجٹ کی منظوری دی ہے۔ اس موقع پر ارکان پارلیمنٹ کے درمیان ہاتھا پائی کی نوبت آگئی۔
پارلیمانی فورس کو اس وقت مداخلت کرنا پڑی جب اپوزیشن  اور سرکاری ممبران سے گتھم گتھا ہوگئے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق 32 ارکان پارلیمنٹ نے بجٹ کے حق میں ووٹ ڈالا۔ 30 ممبران پارلیمنٹ ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

سپیکر  نے بجٹ پر بحث کے لیے خصوصی اجلاس طلب کیا تھا۔(فوٹو ٹوئٹر)

 اجلاس کے دوران اپوزیشن ممبران نے وزرا کی نشستوں پر قبضہ کرلیا ۔
کویتی پارلیمنٹ کے سپیکر مرزوق الغانم نے بجٹ پر بحث کے لیے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کیا تھا۔
اجلاس کے دوران کویتی وزرا پارلیمنٹ ہال کے دروازے پر کھڑے رہے کیونکہ  اپوزیشن ممبران ان کی نشستوں پر قابض تھے۔ بعض ارکان نے بجٹ پر بحث کو معطل کرنے کے لیے ڈیسک بھی بجائے۔

اپوزیشن کی جانب سے کئی امور پر حکومت سے جواب طلب کیے جارہے ہیں۔ ( فوٹو ٹوئٹر)

کویتی حکومت اور پارلیمنٹ کے درمیان گزشتہ کئی عشروں سے اختلافات  چلے آرہے ہیں۔ یکے بعد دیگرے کئی حکومتیں تبدیل ہوچکی ہیں اور پارلیمنٹ تحلیل ہوئی ہے۔ اس صورتحال کی وجہ سے ملک میں اصلاحات اور سرمایہ کاری کا ماحول متاثر ہوا ہے۔
ارکان پارلیمنٹ وزیراعظم صباح خالد الحمد الصباح سے مارچ میں جاری کردہ ان کے فیصلے کی آئینی حیثیت پر جواب طلب کررہے ہیں جس کے تحت انہوں نے 2022 کے آخر تک اپنی جواب طلبی ملتوی کردی تھی۔ علاوہ ازیں بدعنوانی جیسے مسائل پر بھی اپوزیشن کی جانب سے جواب طلب کیے جارہے ہیں۔ 

شیئر: