Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کی جانب سے ملک پر میزائلوں کی نئی لہر، اسرائیلی فوج

یروشلم کے اطراف میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں (فوٹو: روئٹرز)
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ بدھ کو ایران کی جانب سے میزائل فائر کیے جانے کا پتہ چلا ہے اور اس نے اپنا دفاعی نظام فعال کر دیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی فوج کے آفیشل ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر بتایا گیا ہے کہ ’تھوڑی دیر قبل آئی ڈی ایف نے پتہ لگایا ہے کہ ایران سے فائر ہونے والے میزائل اسرائیل کی طرف بڑھ رہے ہیں اور دفاعی نظام اس خطرے سے نمٹنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔‘
اے ایف پی سے وابستہ صحافیوں کا کہنا ہے کہ یروشلم کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد شہر میں سائرن کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔
اسرائیلی کی ایمرجنسی سروسز میگن ڈیوڈ ایڈوم کا کہنا ہے کہ میزائلز کی وجہ سے فوری طور پر کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع سامنے نہیں آئی، تاہم ان تھوڑی تعداد میں لوگوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے جو محفوظ علاقوں کی طرف بڑھنے کی کوشش میں معمولی زخمی ہوئے تھے۔
دوسری طرف سرائیلی براڈکاسٹر چینل ٹویلیو نے تل ابیب کے قریب ایرانی حملوں سے کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔
ایران کی پاسداران انقلاب فورس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حیفہ میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن سینٹر کو نشانہ بنایا گیا جبکہ اسرائیل کے اندر امریکی اڈوں پر بھی حملوں کے علاوہ مشرق وسطیٰ میں دوسرے مقامات پر بھی کیے گئے۔
جن میں عراقی کردستان اور بحرین میں امریکہ کا نیول بیس بھی شامل ہے۔
پاسداران انقلاب نے اپنی ویب سائٹ سپاہ نیوز کے ذریعے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ہم اپنے مقاصد کے لیے طاقت کے ساتھ حملے جاری رکھیں گے اور اس جنگ کے دوران ہماری سوچ سوائے اس کے کچھ نہیں کہ دشمن مکمل طور پر ہتھیار ڈالے۔‘

شیئر: