Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد نے ایک دن میں حوثیوں کے پانچ حملے ناکام بنا دیے، ڈرونز تباہ

گزشتہ روز خمیس مشیط پر کیے جانے والا ڈرون حملہ ناکام بنایا تھا۔( فوٹو العربیہ)
سعودی ایئر ڈیفنس نے بدھ کو جازان اور جنوبی علادقے پر ایک دن میں پانچ ڈرون حملے ناکام بنائے ہیں۔ 
عرب اتحاد برائے یمن نے کہا ہے کہ’ حوثیوں نے جنوبی سعودی عرب پر 4 بارود بردار ڈرونز سے حملے کی  کوشش کی تھی جو ناکام بنادی گئی‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ چاروں ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی روک کر تباہ کردیا گیا‘۔ 
 اس سے قبل جازان پر ڈرون سے حوثیوں کے حملے کی کوشش ناکام بنا ئی گئی تھی۔ سعودی ایئر ڈیفنس نے حملہ آور ڈرون کو بھی ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا گیا تھا۔
الاخباریہ کے مطابق عرب اتحاد نے بیان میں کہا کہ ’حوثی ملیشیا دانستہ طور پر شہریوں اور شہری اہداف کو نشانہ بنا رہی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’عام شہریوں کے تحفظ  اور خطرے سے نمٹنے کے لیے تمام عملی اقدامات کیے جائیں گے اور حملوں کو کو پیشگی کارروائی کرکے ناکام بنادیا جائے گا‘۔  
یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی ایئر ڈیفنس نے خمیس مشیط پر کیے جانے والا ڈرون حملہ ناکام بنایا تھا ۔
سعودی فضائیہ نے اس سے قبل ایک دن میں حوثی باغیوں کی طرف سے داغے جانے والے 17 بارودی ڈرون تباہ  کیے تھے۔
 

 

شیئر: