Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جب مشتری سیارہ اور چاند  ایک دوسرے کے بے حد قریب آ گئے

کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی جدہ  میں فلکیاتی علوم کے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر حسن عسیری کے مطابق پیر کی رات عشا بعد مشتری سیارہ اور چاند  ایک دوسرے کے بے حد قریب تھے۔
مشتری اور چاند کے درمیان فاصلہ 4.6 ڈگری کا  تھا اور یہ منظر صبح تک برقرار رہا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دونوں سیارے ایک دوسرے سے اتنے قریب ہوں تھے کہ بظاہر ایک دوسرے سے جڑے ہوئے نظر آئے لیکن مشتری زمین سے 656 ملین کلو میٹر اور چاند 3 لاکھ 80 ہزار کلو میٹر کے  فاصلے پر تھا۔

ڈاکٹر عسیری نے بتایا کہ 2021 کے دوران چاند اور مشتری کے درمیان قربت کے یہ مناظر گیارہ مرتبہ دیکھنے کو ملیں گے۔(فائل فوٹو ایس پی اے)

 
انہوں نے کہا کہ مشتری 20 اگست کو چاند کے سامنے آئے گا۔ یہ اس وقت ہوگا جبکہ مشتری آسمان پر زمین کے مقابلے میں سورج کے ذریعے قریب ہوگا اور جب مشتری اور سورج کے درمیان کرہ ارض خط مستقیم پر واقع ہوگا۔ اس موقع پر مشتری، کرہ ارض سے 600 ملین کلو میٹر کے فیصلے پر ہوگا۔

شیئر: