Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’جانسن اینڈ جانسن جلد سعودی عرب میں ہوگی‘

دوا ساز کمپنی ’جانسن‘ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت سرمایہ کاری اور جانسن اینڈ جانسن گروپ کے ماتحت ایک دوا ساز کمپنی ’جانسن‘ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح، وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ، وزیر صنعت و معدنیات بندر الخریف اور متعلقہ اداروں کے متعدد عہدیداروں کی موجودگی میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے  مطابق مفاہمتی یادداشت کا مقصد سعودی عرب میں بائیولوجی سائنس اور صحت نگہداشت کی استعداد بڑھانے کے لیے سٹراٹیجک پروگرام نافذ کرنے والی شراکت کا قیام ہے۔

مفاہمتی یادداشت کی بدولت صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھے گی۔(فوٹو ایس پی اے)

خالد الفالح نے کہا کہ جانسن اینڈ جانسن جلد سعودی عرب میں ہوگی۔ سعودی عرب اپنے یہاں اقتصادی شرح نمو میں بڑھ  کر حصہ لے رہا ہے اور طاقتور بین الاقوامی کھلاڑی بننے کے لیے کوشاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں چالیس فیصد سے زیادہ دوا ساز مارکیٹ کا حجم رکھتا ہے۔
سعودی عرب صحت اور بائیو سائنس  میں کام کرنے والی کمپنیوں کا بین الاقوامی مرکز بننے کے لیے کوشاں ہے- 
انہوں نے سعودی مارکیٹ میں جانسن اینڈ جانسن جیسے بڑے اور تاریخی گروپ کے ساتھ تعاون پر خوشی کا اظہار کیا۔ 
اس موقع پروزیر صحت نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت کی بدولت صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھے گی۔

شیئر: