Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور جاپان کے درمیان سپورٹس میں تعاون کو فروغ دینے کا جائزہ

مملکت میں کھیلوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبد العزیز بن ترکی الفیصل جو سعودی عرب اولمپک کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں نے منگل کو جاپانی سفیر فومیو ایوائی سے آن لائن رابطہ کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ عبد العزیز بن ترک الفیصل اور فومیو ایوائی نے ملاقات کے دوران کھیل کے میدان میں فریقین کے مابین تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور کا بھی جائزہ لیا۔
سعودی وژن 2030 پروگرام متعارف کیے جانے کے بعد سے مملکت میں کھیلوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
مملکت نے متعدد بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کی ہے جن میں سپر کوپا اطالینا، فارمولا ای، ہیوی ویٹ باکسنگ کے ساتھ ساتھ گالف اور ٹینس ٹورنامنٹس شامل ہیں۔
ان اصلاحات کے نتیجے میں کھیلوں میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ شرکت کی بھی اجازت دی گئی ہے۔
سعودی عرب عالمی سرمایہ کاروں کو اپنے 27 مقبول کھیلوں میں کلبوں، اکیڈمیوں اور مراکز کی مکمل ملکیت لینے کی دعوت دے رہا ہے۔
سعودی کھیلوں کی معیشت نے پچھلے تین سالوں میں 174 فیصد ترقی کی ہے اور اس کی مجموعی گھریلو پیداوار میں شراکت میں 22 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
یاد رہے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے’ وژن 2030‘ میں واضح کیا گیا تھا کہ ایجنڈے کے تحت روزگار کے مواقع بڑھائے جائیں گے اور سعودی حکومت کی آمدنی کا انحصار تیل کے بجائے دیگر ذرائع پر بھی کیا جائے گا۔
 

شیئر: