Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان کسٹم میں ناقابل استعمال گاڑیوں کی نیلامی 4 اگست کو

محکمہ زکوۃ و ٹیکس و کسٹم کے نام پچاس ہزار ریال کا چیک جمع کرانا ہوگا- (فوٹو ٹوئٹر)
محکمہ زکوۃ و ٹیکس و کسٹم نے کہا ہے کہ بدھ چار اگست 2021 کو صبح دس بجے جازان پورٹ میں ناقابل استعمال گاڑیوں ( تشلیح)  کی کھلی نیلامی ہوگی۔ تشلیح والی وہ گاڑیاں کہلاتی ہیں جو استعمال کے قابل نہیں رہتیں اور انہیں پرزوں کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ زکوۃ نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر نیلامی میں شرکت کی شرائط جاری کی ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ محکمہ زکوۃ و ٹیکس و کسٹم کے نام پچاس ہزار ریال کا مصدقہ چیک جمع کرانا ہوگا۔ 
نیلام شدہ گاڑی کسٹم سے نکالنا ہوگی اور اس کی مکمل قیمت ادا کرنا ہوگی۔
نیلامی کا کمیشن ڈھائی فیصد ہوگا جو گاڑی کی کل قیمت کا ڈھائی فیصد ہوگا۔ 
نیلامی میں صرف تشلیح والے دکاندار ہی شرکت کر سکتے ہیں۔
تشلیح کا لائسنس نہ رکھنے والوں کو نیلامی میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔
نیلام شدہ گاڑی پانچ روز کے اندر نکالنا ہوگی۔ اس کی درآمدی فیس اور برآمدی فیس جمع کرانا ہوگی۔ مقررہ مدت سے زیادہ گاڑی نیلام گاہ میں رکھنے پر اس کا کرایہ ادا کرنا ہوگا اور اسے دوبارہ  نیلامی میں رکھا جائے گا۔
کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے مقرر تمام ایس او پیز، توکلنا ایپ، سماجی فاصلہ اور ٹمپریچر کا معائنہ وغیرہ کی پابندی کرنا ہوگی۔  
نیلامی میں شرکت کے لیے کسٹم میں پیشگی اندراج کرانا ہوگا۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: