Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الخرج میں خاتون سے چھیڑ خانی کی ویڈیو وائرل، نوجوان گرفتار

دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے(فوٹو عکاظ)
سعودی عرب ریاض پولیس نے الخرج میں ایک خاتون سے چھیڑ خانی کرنے والے ایک مقامی شہری کو گرفتارکیا ہے جبکہ دو کی تلاش جاری ہے۔
الخرج کے پبلک مقام پر خاتون سے چھیڑ خانی کے واقعہ کی وڈیو وائرل  تھی جس کی مدد سے پولیس نے ملزمان تک رسائی حاصل کرلی۔
سرکاری خبر رساں ایس پی اے کے مطابق واقعہ میں تین نوجوان شریک تھے لیکن ایک ملزم خاتون کو زدوکوب کیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا۔
ریاض پولیس کے ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ پولیس نے خاتون پر حملہ کرنے والے نوجوان کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی۔ اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ 
پولیس ترجمان نے بتایا کہ دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ 

شیئر: