Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین کے ساتھ چھیڑ خانی کی وڈیو وائرل، شہری گرفتار 

ملزم کی شناخت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ممکن ہو سکی ہے(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں خواتین کے ساتھ چھیڑ خانی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پولیس نے وڈیو کی مدد سے چھیڑ خانی کرنے والے شہری کو شناخت کرکے گرفتار کرلیا۔ 
اخبار 24 کے مطابق ریاض پولیس نے بیان میں بتایا کہ چھیڑ خانی کرنے والے کی شناخت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ممکن ہو سکی ۔ ملزم سعودی شہری ہے اور عمر کے تیسرے عشرے میں ہے۔ 
ریاض پولیس نے بیان میں کہ ملزم نے اپنے خلاف الزام کو تسلیم کرلیا۔ اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن  کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 

شیئر: