Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی بچے بھی انٹرنیشنل فالکن نیلامی دیکھنے پہنچ گئے 

بچوں نے والدین کے ہمراہ اپنی نوعیت کے منفرد پروگرام کا لطف اٹھایا( فوٹو ایس پی اے)
ی ریاض کے شمالی مقام الملھم میں انٹرنیشنل فالکن نیلامی دیکھنے کے لیے سعودی بچیاں اور بچے بھی پہنچ گئے' اپنے والدین کے ہمراہ اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام کا خوب لطف اٹھایا۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق فالکن پالنے والے سعودی شہری عیسی مناور المطیری نے بتایا کہ اپنے دو بچوں کو فالکن میلہ دکھانے کے لیے اپنے ہمراہ لایا ہوں۔ 
عیسی مناور المطیری کا کہنا ہے کہ’ بچپن سے ہی فالکن پالنے اور اس سے شکار کرنے کا شوق رہا ہے‘۔

دیکھا گیا ہے کہ بچپن کے شوق زندگی بھر ساتھ چلتے ہیں( فوٹو ایس پی اے)

’خیال آیا کہ اپنے بچوں کو بھی یہ مشغلہ ورثے میں دوں جو اپنے بزرگوں سے ملا ہے۔ دیکھا گیا ہے کہ بچپن کے شوق زندگی بھر ساتھ چلتے ہیں‘۔ 
انہوں نے کہا کہ ’فالکن پالنے اور شکار کا شوق 5 سے 7 برس کی عمر میں ہوا تھا۔ یہ دلچسپ مشغلہ ہے جنہیں اس کا شوق ہوجاتا ہے وہ اسے چھوڑ نہیں پاتے‘۔
ایک اور سعودی شہری عوید بن فھید نے کہا کہ  ’اپنے دس سالہ بچے کو فالکن انٹرنیشنل نیلامی دکھ۔انے کے لیے ہمراہ لایا ہوں تاکہ میرا بیٹا بھی فالکن سے اسی طرح پیار کرے جس طرح میں کرتا ہوں‘۔

بچیوں کی تصاویر اور وڈیو سوشل  وائرل ہورہی ہیں(فوٹو ایس پی اے)

’میں چاہتا ہوں کہ میرے پوتے اور نواسے بھی اس مشغلے کو اپنائیں اسی جذبے سے اپنے بیٹے کو فالکن نیلامی پروگرام دکھانے لایا ہوں‘۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے فوٹو گرافر نے انٹرنیشنل فالکن نیلامی دیکھنے کے لیے آنے والے بچوں اور بچیوں کی تصاویر اور وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جو وائرل ہورہی ہیں۔

شیئر: