Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں سینیٹائزنگ کے لیے خصوصی انتظامات

زائرین کے خیر مقدم کی تیاریاں تیز کردی ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مسجد نبوی کی انتظامیہ نے عمرہ اور زیارت کے لیے آنے والوں کے خیر مقدم کی تیاریاں تیز کردی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ نے زیارت اور نماز والے مقامات کی سینیٹائزنگ کا سلسلہ بڑھا دیا ہے۔
نمازیوں اور زائرین کی سلامتی کو یقینی  بنانے کے لیے صفائی، دھلائی اور سینیٹائزنگ کے  خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ 
مسجد نبوی کے دالانوں اور نماز کے مقامات کی سینیٹائزنگ جدید ترین آلات کے ذریعے کی جارہی ہے۔ سینیٹائزنگ میں موثر مواد استعمال کیا جارہا ہے۔ فرش، راہداریوں اور دروازوں کو سینیٹائز کیا جارہا ہے۔
مسجد نبوی کی انتظامیہ نے صفائی عملے کو مربوط نظام سے منسلک کیا ہے۔ کوشش یہ ہے کہ مسجد نبوی کا ہر حصہ حفظان صحت کے ضوابط پر پورا اترے۔
علاوہ ازیں باب السلام، جنگ البقیع اور باب النسا کو سینیٹائز کرنے کے لیے 6300 لٹر جراثیم کش سیال مادہ اورسینیٹائزنگ کی نو مشینیں مہیا کی جارہی ہیں۔ روزانہ جوتے رکھنے کے لیے 18 ہزار پولی تھن تقسیم کیے جارہے ہیں۔
مسجد نبوی کے صحنوں، پارکنگ اور توسیعی حصوں کی صفائی کے لیے 46 مشینیں استعمال کی جارہی ہیں۔ روزانہ دس بار سینیٹائز کیا جارہا ہے۔
علاوہ ازیں مسجد نبوی کے قالینوں کی صفائی کے لیے 200 مشینیں مہیا کی گئی ہیں- جوتوں کے لیے 2600 شو ریک فراہم کیے گئے ہیں۔

شیئر: