Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں بھی 12 سال کے بچوں کو داخلے کی اجازت

’دو خوراکیں لگوانے والے بچوں کو مسجد نبوی میں داخلے کی اجازت ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
مسجد الحرام کے بعد اب مسجد نبوی میں بھی 12 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو داخلے کی اجازت مل گئی ہے۔
العربیہ کے مطابق مسجد نبوی انتظامیہ کی طرف سے جاری تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے بھی مسجد نبوی میں اب موجود ہیں۔
 مسجد نبوی میں داخلے کی اجازت ملنے پر بچے بہت زیادہ خوش و خرم دکھائی دیتے ہیں۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’حکومت نے کرونا ویکسین کی دو خوراکیں لگوانے والے 12 سے 18 سال کے بچوں کو مسجد نبوی میں داخل ہونے اور نماز ادا کرنے کی اجازت دی ہے‘۔
درایں اثنا وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ’12 سے 18 سال کے بچوں کو کرونا ویکسین کی دو خوراکیں لینے کی شرط پر عمرہ کی کی اجازت دی گئی ہے‘۔

’ڈیڑھ سال کے بعد اب بچے مسجد نبوی شریف میں دکھائی دے رہے ہیں‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)

یاد رہے کہ وزارت صحت نے 30 جون کو 12 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کو کرونا کی پہلی خوراک دینا شروع کی تھی۔
 

شیئر: