Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’تبوک کی بیٹی - وطن کی خدمت کا نیا انداز‘ وڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ایک سعودی خاتون کی وڈیو وائرل ہے جو تبوک کے ایک سکول کی دیواروں پر تحریروں اور شکلوں کو رضاکارانہ طور پر صاف کرنے کے لیے رنگ کررہی ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق ایک فوٹو گرافر نے وڈیو بناکر سوشل میڈیا پر ’تبوک کی بیٹی ... خدمت کا نیا انداز‘  کے عنوان سے شیئر کی جسے سراہا جا رہا ہے۔
ویڈیو دیکھنے اور اس پر تبصرہ کرنے والے بیشتر صارفین نے اس بات پر زور دیا کہ معاشرے کے ہر فرد کو سماج کی فلاح و بہبود والے کاموں میں رضاکارانہ طور پر حصہ لینا چاہئے اور یہ حب الوطنی کا بنیادی تقاضا ہے۔

شیئر: