انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان کی انڈیا کو تین وکٹوں سے شکست
پاکستان کی عمدہ بولنگ کے نتیجے میں انڈین ٹیم مقررہ اوورز سے پہلے ہی آؤٹ ہو گئی: تصویر پی سی بی
انڈر 19 ایشیا کپ کے ایک میچ میں پاکستان نے انڈیا کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
اتوار کو مسقط میں روایتی حریفوں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر انڈیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان کی جانب سے علی رضا، نقاب شفیق اور رضوان اللہ کی عمدہ بولنگ کے نتیجے میں انڈیا کی ساری ٹیم 46.3 اوور میں 208 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
انڈین اننگز میں جانب سے ارجن راجپوت نے 85 گیندوں پر 107 رنز بنائے جبکہ پاکستان کے بولرز میں علی رضا، نقاب شفیق اور رضوان اللہ نے میچ میں تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
ایک آسان ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز بھی زیادہ اچھا نہیں رہا اور اس کی پانچ وکٹیں 61 رنز پر گر چکی تھیں۔
تاہم وکٹ کیپر حمزہ ظہور نے 108 گیندوں پر 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر پاکستان کو فتح دلائی۔
پاکستان نے 209 رنز کا ہدف 48.1 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
گذشتہ برس کھیلے گئے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے انڈیا کو 191 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ آئی سی سی اکیڈمی دبئی میں پاکستان کے 348 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انڈیا کی ٹیم 27ویں اوور میں 156 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔