خاتون نیوز اینکر ربیعہ احسن فائرنگ سے ہلاک، شوہر گرفتار
41 سالہ ربیعہ احسن چینل 92 سے منسلک تھیں: فوٹو ایکس
نجی ٹی وی چینل سے منسلک خاتون نیوز اینکر ربیعہ احسن فائرنگ کے ایک واقعے میں ہلاک ہو گئی ہیں۔
پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 92 نیوز سے وابستہ صحافی ربیعہ احسن راولپنڈی میں واقع اپنی رہائش گاہ کے ایک کمرے میں سر پر گولی لگنے کے زخم کے ساتھ مردہ پائی گئیں ہیں۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ان کے شوہر احسن طاہر خان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کے پاس موجود بندوق سے اچانک گولی چل گئی تھی۔
پولیس نے ربیعہ احسن کے شوہر کو گرفتار کر لیا ہے اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیم جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہی ہیں۔