Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ زائرین کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلیں : حرمین انتظامیہ

ڈاکٹر سعد بن محمد المحیمید کا کہنا ہے کہ ’حرم کے تمام حصوں کو سینیٹائز کیا جا رہا ہے۔‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
حرمین شریفین انتظامیہ نے روزانہ 70 ہزار عمرہ زائرین کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ کے نائب سربراہ ڈاکٹر سعد بن محمد المحیمید نے کہا ہے کہ ’عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافے کے لیے تیار ہیں۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’حرمین انتظامیہ نے جامع منصوبہ تیار کرلیا ہے جو زائرین سے استقبال کے سے لے کر مناسک کی ادائیگی کے بعد انہیں الوداع کہنے تک  پرمشتمل ہے۔‘
’اندرون اور بیرون ملک سے آنے والے زائرین کو ہمیشہ کی طرح بہترین سہولت اور مناسب ماحول فراہم کریں گے۔‘
’اضافی تعداد آنے سے پہلے ہی ہم نے مطاف، مسعی، مصلے اور تمام گزرگاہوں کے علاوہ صحنوں کو تیار کر لیا ہے۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’عمرہ زائرین کو کورونا سے پاک ماحول فراہم کرنے کے لیے ایس او پیز کی پابندی کی جائے گی۔‘
’حرم کے تمام حصوں کو سینیٹائز کیا جا رہا ہے نیز عملے کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔‘

شیئر: