Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کعبے کے دروازے اور حجر اسود کی مرمت کا کام مکمل

’کعبے کے دروازے اور حجر اسود کے خول کی پالش کا کام بھی انتہائی مہارت سے کیا گیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
حرمین شریفین انتظامیہ نے کعبے کے دروازے اور حجر اسود کے خول کی مرمت کا کام مکمل کر لیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حرمین انتظامیہ کے نائب سربراہ اور سکریٹری مسجد الحرام ڈاکٹر سعد بن محمد المحیمید نے کہا ہے کہ ’اعلی مہارتوں اور فنی تربیت کی حامل ٹیم سے مرمت کا کام کروایا گیا ہے‘۔
’کعبے کے دروازے اور حجر اسود کے خول کی مرمت کے علاوہ پالش کا کام بھی انتہائی مہارت سے کیا گیا ہے‘۔
’حرمین انتظامیہ کے متعلقہ ادارے کے ماہرین  بھی کام کے دوران نگرانی کے فرائض انجام دیتے رہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’حرمین شریفین کی خدمت اور زائرین کو سہولت فراہم کرنا سعودی قیادت کی ترجیح اول اور انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے‘۔

شیئر: