Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہریوں کے لیے 2024 تک 3 لاکھ 40 ہزار سے زیادہ ملازمتیں

وزارت نے نطاقات کے تحت محنتانے کی کم از کم حد نافذ کرائی ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے سال رواں 2021 کی پہلی ششماہی کے دوران سعودی وژن 2030 اور اپنی حکمت عملی سے متعلق کئی اہداف پورے کیے ہیں۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت نے 8140 ملازمت کی دستاویز جاری کرکے 140 فیصد تک اہداف پورے کیے۔
وزارت نے سعودائزیشن کے حوالے سے کئی اہم فیصلے کیے۔ ریستورانوں، قہوہ خانوں، سینٹرل مارکیٹوں، کیٹرنگ کے کاروبار، بند تجارتی مراکز کی سعودائزیشن کے فیصلے سرفہرست ہیں۔ علاوہ ازیں آن لائن کیئر سروس کے پیشے کی سعودائزیشن کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
 ملازمین کے اختلافات باہمی مصالحت کے ذریعے طے کرانے کے نظام کے تحت ایک لاکھ 47 ہزار سے زیادہ تنازعات مصالحت کے ذریعے طے کرائے گئے۔ تنازعات طے کرانے کا تناسب 68 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔
وزارت افرادی قوت نے پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین کے لیے نیا نطاقات پروگرام متعارف کرایا جس سے 2024 تک 3 لاکھ 40 ہزار سے زیادہ اسامیاں سعودی شہریوں کو ملیں گی۔ 
وزارت نے نطاقات کے تحت محنتانے کی کم از کم حد نافذ کرائی، اس کی بدولت انفرادی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ 
14 مارچ 2021 کو کفالت کا نظام ختم کرنے کے باعث 51 ہزار 730 کارکنان اور 29 ہزار 175 اداروں کو فائدہ ہوا۔ نئے نظام کی بدولت لیبر مارکیٹ میں مسابقت کا ماحول بہتر ہورہا ہے۔

وزارت نے آن لائن معاہدوں کی تصدیق کا پروگرام متعارف کرایا ہے(فوٹو سبق)

وزارت نے آن لائن معاہدوں کی تصدیق کا پروگرام متعارف کرایا جس سے ایک لاکھ 52 ہزار 810 اداروں کے 3 لاکھ 61 ہزار 880 معاہدوں کی توثیق کی گئی۔
وزارت نے گھریلو ملازمین کے معاہدوں کے لیے انشورنس سکیم مقرر کی جس میں آجر اور اجیر کے حقوق و فرائض متعین کیے گئے ہیں اور ان کی پابندی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
وزارت نے ’مساند‘ پلیٹ فارم کے ذریعے گھریلو عملے کے محنتانے کے تحفظ کا قانون بھی منظور کیا۔ اس کے تحت آجروں پر پابندی لگائی گئی کہ وہ گھریلو عملے کا محنتانہ ڈیجیٹل چینلز اور آن لائن جمع کرائیں۔ 
وزارت نے ’قوی‘ پلیٹ فارم کے ذریعے نئے بزنس کے فروغ کا پروگرام جاری کیا جس سے 53 ہزار سے زیادہ اداروں کو فائدہ ہوا ہے۔

شیئر: