Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزارت افرادی قوت اور سدایا کے درمیان چار معاہدے

  ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت سے استفادے کے لیے معاہدے  کیے گئے ہیں۔ ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود اور ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی (سدایا) نے  ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت سے استفادے کے لیے معاہدے  کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود احمد الراجحی اور سدایا کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ الغامدی کی موجودگی میں فریقین کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے چار معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ 

وزارت اور سدایا میں تعاون سے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔(فوٹو ایس پی اے)

وزارت افرادی قوت اور سدایا نے بتایا کہ معاہدوں کا مقصد ممکنہ مواقع کی تلاش اور قومی پروگراموں اور پالیسیوں سے استفادے کے امکانات تلاش کرنا ہے۔ 
سدایا کے چیئرمین کا کنہا تھا کہ کوشش ہے کہ ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے سرکاری سکیموں، پروگراموں اور پالیسیوں پر عمل کیا جائے۔ اس تعاون سے خوشگوار نتائج برآمد ہوں گے۔

شیئر: