Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں سیاحتی پروگرام کے پہلے مرحلے کا آغاز

جدہ اور الخبر اپنے پروگرام 14 ستمبر کو شروع کریں گے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب ایک سیاحتی مقام بن چکا ہے۔ مملکت کا سیاحتی شعبہ مختلف شہروں میں 45 ہزار ریال تک کے انعامات کے ساتھ وسیع تر تربیتی پروگرام شروع کر رہا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ’ٹورازم پائینرز کیمپ‘ کا پہلا مرحلہ منگل کو ریاض میں شروع کیا گیا جو کہ سیاحت کی وزارت کی حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر سیاحت میں انسانی وسائل کی تعمیر، ان کی مہارتوں کو ترقی دینے اور ان کے خیالات کو جدید پروٹو ٹائپس میں تبدیل کرنے کا ہے جو حقیقی زندگی میں لاگو ہو سکتے ہیں۔
جدہ اور الخبر اپنے پروگرام 14 ستمبر کو شروع کریں گے۔ ابھا کا پروگرام 28 ستمبر جبکہ 5 اکتوبر کو تبوک کے پروگرام کا آغاز ہو گا۔
’ٹورازم پائینرز کیمپ‘ کے دوسرے مرحلے کی تاریخ  کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ان انیشیٹوز کے ذریعے وزارت کا مقصد جدید طریقوں سے تربیت اور ترقیاتی پروگرام فراہم کرنا ہے جو ہر قسم کے سعودی پیشہ ور کو نشانہ بناتے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر مسابقتی مہارتیں پیدا کریں گے۔
’ٹورازم پائینرز کیمپ‘ میں میٹنگز،گائیڈنس سیشنز، پروٹو ٹائپس اور جدید پروجیکٹس پیش کرنے کی تربیت کے ساتھ وسیع ورکشاپس شامل ہیں۔
یہ پروگرام سیاحت کے شعبے سے متعلق متعدد سرگرمیوں کو نشانہ بناتا ہے جن میں سیاحت کی رہائش، ثقافت، تفریح اور کھیلوں کی سرگرمیاں شامل ہیں۔
سعودی سرگرمیاں اور مصنوعات،ٹریول اینڈ ٹورزم ایجنسیاں، کھانے پینے کی اشیا، لیزنگ سروسز کے علاوہ زمینی،فضائی،سمندری اور ریلوے ٹرانسپورٹ بھی شامل ہو گی۔
واضح رہے کہ سعودی وژن 2030 کے اصلاحاتی منصوبے کے مطابق سعودی عرب میں سیاحت ایک بنیادی ستون ہے۔

2030 تک سالانہ 10 کروڑ سیاحوں کو مملکت لانے کا ہدف ہے(فوٹو ایس پی اے)

مملکت کا مقصد 2023 تک 220 بلین ریال کی سرمایہ کاری سے نئی سیاحت کو راغب کرنا ہے۔
مملکت 2030 تک سالانہ 10 کروڑ سیاحوں کی میزبانی کرنے کے مقصد کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر سیاحت کی منزل بننے کی کوشش کر رہی ہے۔
سعودی عرب نے 2019 میں سیاحت کی صنعت میں تبدیلیاں کی تھیں اور غیر ملکیوں کے لیے مملکت کا ویزا لینے کے لیے آسانیاں پیدا کی تھیں جو کئی دہائیوں سے بند تھا۔
سعودی اتھارٹی برائے سیاحت کے چیف ایگزیکیٹو فہد حامد الدین کے مطابق ’سعودی عرب کا 2030 تک سالانہ 10 کروڑ سیاحوں کو مملکت میں لانے کا ہدف ہے اور جی ڈی پی کا 10 فیصد سیاحت سے حاصل کرنے کا ٹارگٹ ہے۔‘

شیئر: