Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاحت میں سرمایہ کاری کے امکانات پر فورم میں مملکت کی شرکت

برلن کا فورم سعودی وژن 2030 سے متعلق عظیم منصوبوں پر روشنی ڈالے گا۔ (فوٹو عرب نیوز)
جرمنی کے شہر برلن میں یکم تا 3 ستمبر منعقدہ ہونے والے انٹرنیشنل ہاسپیٹلٹی انویسٹمنٹ فورم (آئی ایچ آئی ایف) میں سعودی عرب سیاحت میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کرے گا۔
عرب نیوز کے مطابق اس فورم میں بین الاقوامی طور پر مہمان نوازی کی صنعت کے مستقبل پر تبادلۂ خیال کے لیے 80 ممالک سے 170 سے زائد مقررین اور شرکاء کی میزبانی کی جا رہی ہے۔

سعودی عرب مشرق وسطیٰ کے عظیم سیاحتی مقامات میں سے ایک ہو سکتا ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)

سعودی وزارت سیاحت مملکت میں مہمان نوازی کی صنعت کی ترقی میں پیش رفت کے حوالے سے دنیا کو آگاہ کرنے کے لیے شرکت کر رہی ہے۔
اس کے علاوہ سرمایہ کاروں کو ترقیاتی منصوبوں اور مملکت کے پیش کردہ سرمایہ کاری کے مواقعوں کے حوالے سے بھی معلومات فراہم کی جائیں گی۔
وزارت میں سرمایہ کاری کو پرکشش بنانے کے منصوبوں کے نائب وزیر محمود عبدالہادی  اس موقع پر سعودی عرب کو مستحکم سیاحتی مارکیٹ بنانے میں مملکت کی کوششوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔
سعودی عرب میں مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے مناسب مواقع دستیاب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرمایہ کار بین الاقوامی سیاحت کے ابھرتے ہوئے شعبے میں براہ راست شراکت دار بن سکتے ہیں۔

سعودی عرب کو مستحکم سیاحتی مارکیٹ بنانے پر توجہ رہے گی۔ (فوٹو عرب نیوز)

محمود عبدالہادی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں سب سے زیادہ سیاحتی منصوبے جاری کئے جا رہے ہیں جس کے لیے  ہمارا ملک سرمایہ کاری کے وسیع مواقع مہیا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فورم سیاحتی صنعت کے علمبرداروں کے ساتھ بات چیت کرنے اور کورونا  وباء کے دوران مملکت کی جانب لئے گئے اقدامات پر روشنی ڈالنے کا ایک موقع ہو گا۔
اس میں ہمارے لیے غیر ملکی سیاحوں کی واپسی دوبارہ شروع کرنے کی تیاریوں کے ایک حصے کے طور پر سیاحوں کی توجہ حاصل کرنے کی تیاری اور پیش رفت کی حکمت عملی شامل ہوگی۔
وزارت سیاحت، وزارت سرمایہ کاری اور فورم میں سرکاری سپانسر سعودی عرب کے  بینر تلے پویلین میں  بڑے سعودی منصوبے مملکت کی نمائندگی کریں گے۔
 

مہمان نوازی کی صنعت کی ترقی سے دنیا کو آگاہ کیا جا رہا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

ریاض میں انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کے پروفیسر ڈاکٹر اسامہ غنیم العبیدی نے عرب نیوز کو بتایا ہے کہ برلن کا فورم سعودی وژن 2030 سے متعلق عظیم منصوبوں پر روشنی ڈالے گا۔
اس فورم کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو  سعودی عرب میں پیش کردہ سہولیات اور مراعات کی نشاندہی کرنے کا موقع  ملے گا۔
سعودی عرب اور بحرین میں سفری رہائش کی سہولیت فراہم کرنے والی مصنوعات کی اہم سپلائر کمپنی ویب بیڈز کی فروخت کے نائب صدر فیروز خان نے عرب نیوز کو بتایا کہ سیاحتی فروغ کے باعث سعودی عرب مشرق وسطیٰ کے عظیم سیاحتی مقامات میں سے ایک ہو سکتا ہے۔
 

شیئر: