Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پر منشیات کی تشہیر کرنے والا شہری گرفتار

ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان محمد النجیدی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر نشہ آور اشیا کی تشہیر کرنے والے مقامی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ ریاض ریجن میں سعودی شہری نے نشہ آور اشیا کا سوشل میڈیا پر تشہیر کی، وڈیو کلپ وائرل ہوگئی تھی۔ 
پولیس نے وڈیو کلپ کی مدد سے مقامی شہری کی نشاندہی کی اور اسے حراست میں لے لیا۔
اس کے قبضے سے 1787 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی ہیں, ملزم کو ابتدائی قانونی کارروائی کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے  کردیا گیا۔

شیئر: