Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیکیورٹی اہلکار سے بدکلامی پر سعودی خاتون کو پانچ سال قید کی سزا

سزا یافتہ خاتون کے والد نے کہا کہ ہر شخص کو قانون کی پابندی کرنا چاہیے- (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں خصوصی کورٹ نے ڈیوٹی کے دوران سیکیورٹی اہلکار کے ساتھ بدکلامی پر ایک سعودی خاتون کو پانچ برس قید کی سزا سنائی ہے۔
اخبار  24 کے مطابق عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی خاتون  کو سیکیورٹی اہلکار نے کورونا ایس او پیز کی پابندی کی تنبیہ کی تھی جس پر وہ برہم ہو گئی اور اس نے اہلکار کے خلاف بدکلامی کی۔ اس کے بعد بدکلامی پر مشتمل ویڈیو سوشل میڈیا کے اپنے اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کر دی۔
سعودی خاتون کے والد نے اپنی بیٹی کے اس رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم میں سے ہر شخص کو قانون کی پابندی کرنا چاہیے۔ کورونا ایس او پیز کی پابندی ہر شخص کے لیے ضروری ہے۔ بیٹی نے جو کیا برا کیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: