Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ میں عوامی مقام پر لڑکی سے چھیڑخانی کرنے والے تین شہری گرفتار

قانونی کارروائی کرکے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔(فوٹو عاجل) 
سعودی عرب میں مدینہ منورہ پولیس نے پبلک مقام  پر ایک لڑکی کے ساتھ چھیڑ خانی کرنے والے تین سعودی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مدینہ پولیس کے ترجمان حسین القحطانی نے بتایا کہ تین مقامی نوجوانوں نے ایک پبلک مقام پر ایک لڑکی کے ساتھ چھیڑ خانی کی تھی۔ پولیس نے تینوں کو حراست میں لے لیا۔ 
ترجمان کا کہنا تھا کہ تینوں شہریوں کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی کرکے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ 
یاد رہے کہ گزشتہ روز طائف اور جدہ میں بھی پولیس نے خواتین سے چھیڑخانی کرنے والے دو افراد کو گرفتار کیا تھا۔
علاوہ ازیں معروف وکیل ماجد الموازن نے کہا ہے کہ یوم وطنی پر چھیڑ خانی پر ایک لاکھ  ریال تک جرمانہ اور دو برس تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
ماجد الموازن نے کہا کہ  دوسری مرتبہ ایسا کرنے پر قید کی سزا پانچ برس تک ہوسکتی ہے۔  
انہوں نے بتایا کہ یہ نیا نظام ہے جو چھیڑخانی کرنے والوں کی سزا کے لیے بنایا گیا ہے۔ غیراخلاقی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے سخت سزائیں رکھی گئی ہیں۔

شیئر: