Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا میں موسم سرما کی تقریبات21 دسمبر سے شروع ہوں گی

مختلف قسم کی تقریبات 30 مارچ 2022 تک جاری رہیں گی۔ (فوٹو عرب نیوز)
العلا میں رواں سال موسم سرما کی تقریبات میں آرٹس، کلچر، میوزک اور فلاح و بہبود کے منفرد پروگرام ترتیب دیئے جائیں گے۔
عرب نیوز کے مطابق یہاں ہونے والی تقریبات میں اس سال اعلی نسل کے گھوڑوں کا فیشن شو بھی شامل ہے۔ اس سال یہاں پر گھڑ سواری کے مقابلوں کے علاوہ العلا میں صحرائی پولو بھی کھیلا جائے گا۔
العلا میں موسم سرما کی تقریبات21 دسمبر سے شروع ہوں گی۔ مختلف قسم کی یہ تقریبات 30 مارچ 2022 تک جاری رہیں گی۔
اس سال تقریبات کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ موسم سرما کا طنطورہ سیزن، العلا آرٹس، العلا اسکائیز اور العلا فیسٹیول جس میں تمام فنون، موسیقی اور ثقافتی پروگرام ہوں گے۔
موسیقی کے زیادہ پروگرام شیشے سے بنے خوبصورت مرایا سنٹر کے ہال میں ہوں گےاور یونیسکو کے عالمی ورثے حجر میں کنسرٹ ہوں گے۔
تقریبات کے انعقاد کے بارے میں عامرہ عباس کا کہنا ہے کہ مجھے یہ سن کر خوشی ہوئی گذشتہ سال میں نے اس علاقے کا دورہ کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ جب میں پہلی بار العلا گئی تو یہ کوئی جادوئی منظر تھا اور میری زندگی کا بہترین اور یادگار تجربہ تھا۔

یونیسکو کے عالمی ورثے حجر میں کنسرٹ ہوں گے۔ (فوٹو عرب نیوز)

میں ایسی پرسکون جگہ پر دوبارہ جانے کے لیے پرجوش ہوں اور میں اپنے شیڈول میں سے کم از کم ایک ہفتے کا وقت نکالوں گی اور العلا کے سفر کا پروگرام مرتب کروں گی۔
یہاں آنے والے سیاح آثار قدیمہ اور ثقافتی ورکشاپس کے ذریعے ان مقامات اور علاقے کے بارے میں اپنے علم میں اضافہ کریں گے۔
العلا آرٹس فیسٹیول فروری2021 سے شروع ہوگا جس میں فنکار اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

سیاحوں کو گرم ہوا کےغبارے میں حجر کےعلاقے میں فضائی سیر کا موقع ملے گا۔ (فوٹو واس)

ہمارے وقت کا فن کے نام سے سعودی فنکاروں کی تخلیق کردہ ایک  نمائش کا انعقاد ہوگا۔ آوٹ ڈورسنیما میں نخلستان کی خوبصورتی اور العلا کے دیگر مناظر دکھائے جائیں گے۔ سعودی فلم ساز بھی ان  پروگراموں کے ذریعے اپنے پراجیکٹ کے لیے ان میں حصہ لیں گے۔
ایک اور پروگرام جو العلا سکائیز کے نام سے ہے اس میں سیاحوں کو گرم ہوا کےغبارے میں حجر کے اوپر اڑان بھرنے، قدیم طیارے کے ذریعے نخلستان کی فضائی سیر کا موقع بھی میسر آئے گا۔
 

شیئر: