Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی برادری ایران کی جوہری خلاف ورزیوں پر اپنا کردار ادا کرے: سعودی وزیر خارجہ

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب تمام جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے (فوٹو:ایس پی اے)
سعوددی عرب نے عالمی برادری سے ایران کی جانب سے جوہری معاہدے سے متعلقہ بین الاقوامی معاہدوں کی مسلسل خلاف ورزیوں پر اپنی ذمہ داریاں نبھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جوہری سرگرمیاں تیز کرنے پر تہران پر دباؤ ڈالنے کا کہا ہے، یہ سرگرمیاں ایران کے اس دعوے کے برعکس ہیں کہ اس کا جوہری پروگرام پُرامن مقاصد کے لیے ہے۔
جوہری ہتھیاروں کے مکمل خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اعلی سطح کی میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مملکت عالمی برادری کی ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کی کوششوں کی حمایت کرتی ہے۔
شہزادہ فیصل نے کہا کہ ’عالمی سطح پر امن اور سکیورٹی کا مقصد تباہ کن ہتھیار رکھنے سے حاصل نہیں ہو سکتا تاہم اس حوالے سے پیش رفت ملکوں کے درمیان تعاون سے ممکن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب تمام جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے۔

شیئر: