Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے لیبیا کی وزیر خارجہ کی ملاقات

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعرات کو وزارت خارجہ ریاض میں لیبیا کی وزیر خارجہ ڈاکٹر نجلا المنقوش نے ملاقات کی- 
ایس پی اے کے مطابق انہوں نے دونوں برادر ملکوں کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا تاکہ دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات حاصل  کیے جاسکیں- 
فریقین نے  لیبیا میں امن و استحکام کے  ستون قائم کرنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی تائید و حمایت کو ناگزیر قرار دیا- دونوں کا موقف ہے کہ عالمی کوششوں کو کامیاب بنانے کے لیے سب کو تعاون کرنا ہوگا- 
انہوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر نقطہ ہائے نظر کا تبادلہ خیال کیا- 
اس موقع پر معاون وزیر مملکت برائے  امور افریقی ممالک ڈاکٹر سامی الصالح بھی موجود تھے- 

شیئر: