Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور یونان میں دفاعی معاہدے پر دستخط

ولی عہد سے منگل کو یونانی وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے منگل کو جدہ کے دفتر میں یونانی وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب اور یونان کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے طریقوں اور انہیں فروغ دینے کی تدابیر کا جائزہ لیا ہے۔ 
سعودی ولی عہد اور یونانی وزیرخارجہ نے خطے کے حالات اور ان کی گتھیاں سلجھانے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

یونانی افواج  سعودی عرب کی دفاعی استعداد بڑھانے میں حصہ لیں گی۔(فوٹو ایس پی اے)

اس موقع پر نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور سعودی عرب میں متعین یونانی سفیر بھی موجود تھے۔
اس سے قبل سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ریاض کے دفتر میں یونان کے وزرائے خارجہ ودفاع نے ملاقات کی۔  
اس موقع پر سعودی عرب اور یونان کے درمیان یونانی افواج کی قانونی پوزیشن کے بارے میں معاہدہ کیا گیا۔ یونانی افواج  سعودی عرب کی دفاعی استعداد بڑھانے میں حصہ لیں گی۔
معاہدے پر دستخط کے موقع پر یونانی وزیر دفاع موجود تھے۔ دستخط وزیر خارجہ نے کیے۔  

سعودی وزیرخارجہ نے یونان کے وزرا کے مذاکرات کیے( فوٹو ایس پی اے)

سعودی وزیرخارجہ نے یونان کے دونوں وزرا کے ساتھ دونوں دوست ملکوں کے باہمی تعلقات اور مشترکہ مفادات کی خاطر انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر مذاکرات کیے جبکہ  باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر نکتہ ہائے  نظر کا تبادلہ کیا گیا۔
اس موقع پر سیکریٹری خارجہ برائے سیاسی و اقتصادی امور عید الثقفی اور دفتر خارجہ میں یورپی امور کے ڈائریکٹر جنرل سلطان بن خزیم  بھی موجود تھے۔
ایس پی اے کے مطابق یونانی وزیر خارجہ نے منگل کو سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر سے بھی ملاقات کی تھی۔
انہوں نے یونان اور سعودی عرب کے تعلقات پر بات چیت کی گئی ہے۔

شیئر: