Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان کے ڈپٹی گورنر نے ڈرون حملے کے زخمیوں کی عیادت کی

جازان ایئرپورٹ پر تمام امور معمول کے مطابق انجام دیئے جارہے ہیں۔ ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب مایں جازان ریجن کے گورنر کی نیابت کرتے ہوئے ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بن محمد نے جازان ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی ہے۔
سبق نیوز کے مطابق  ڈپٹی گورنرشہزادہ محمد بن عبدالعزیز بن محمد نے گورنریٹ کے دیگر اعلی حکام کے ہمراہ شاہ فہد اور شہزادہ محمد بن ناصر ہسپتال میں زیر علاج ایئرپورٹ کے زخمیوں سے ملاقات کی۔
زخمیوں میں 6 سعودی جبکہ تین بنگلہ دیشی کارکن اور ایک سوڈانی اہلکار شامل ہے جو حوثی باغیوں کی جانب سے ڈرون حملے کے نتیجے میں زخمی ہوئے تھے۔

زخمیوں میں ایئر پورٹ کے ملازمین کے علاوہ مسافر شامل تھے( فوٹو ایس پی اے)

دوسری جانب جازان کے شاہ عبداللہ ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جمعے کو حوثی باغیوں کی جانب سے ایئرپورٹ کی عمارت پر میزائل حملے کے بعد پروازوں میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ جازان ایئرپورٹ پر تمام امور معمول کے مطابق انجام دیئے جارہے ہیں۔ 
واضح رہے جمعے کی شب حوثی باغیوں کے میزائل حملے سے ایئرپورٹ کے عمارت کا کچھ حصہ شیشے ٹوٹنے سے متاثر ہوا تھا جس کے نتیجے میں 10 افراد معمولی زخمی ہوئے۔
زخمیوں میں ایئر پورٹ کے ملازمین کے علاوہ مسافر شامل تھے جن کی تعداد 10 بتائی گئی ہے۔

شیئر: