Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں بجلی کے ٹرانسفارمرز چرانے والا گروہ گرفتار

کرائم یونٹ ملزمان کا سراغ لگانے میں کامیاب ہو گیا- (فوٹو عرب نیوز)
ریاض ریجن کے پولیس ترجمان میجر خالد الکریدیس کا کہنا ہے کہ کرائم کنٹرول یونٹ نے متعدد چوریوں کے الزام میں پانچ سعودی شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے- 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ نے ریجنل پولیس ترجمان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم افراد چوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں- 
پولیس نے ریجنل کرائم کنٹرول یونٹ کو ملزمان کے بارے میں تحقیقات کے لیے خصوصی احکامات صادر کیےـ کرائم یونٹ جلد ہی ملزمان کا سراغ لگانے میں کامیاب ہو گیا- 
ریجنل ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پانچوں گرفتار ملزمان سعودی شہری ہیں جن کی عمریں 20 برس کے قریب ہیں- گروہ کے خلاف بجلی کے ٹرانسفارمرز چرانے کا الزام ہے- ابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ وارداتوں میں مسروقہ گاڑیاں استعمال کرتے ہیں جو پولیس نے برآمد کرلیں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: