Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم میں کیبل چوری میں ملوث دو غیرملکی گرفتار

ایک عرصے سے کیبل چوری کی وارداتیں ہورہی تھیں(فوٹو سوشل میڈیا) 
 سعودی عرب میں قصیم پولیس نے کیبل کی چوری کی وارداتوں میں ملوث دو غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔ دونوں کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ ادارے کی تحویل میں دے دیا گیا۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق قصیم پولیس کے ترجمان بدر السحیبانی نے بتایا کہ ایک عرصے سے شکایات موصول ہورہی تھیں کہ بجلی کے کیبل کی چوری کی وارداتیں ہورہی ہیں۔  
گشتی فورس نے اس حوالے سے دو ایشیائی شہریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار  کیا ۔ ان میں سے ایک کا تعلق پاکستان اور دوسرے کا افغانستان سے ہے۔ یہ عمر کے چوتھے اور پانچویں عشرے میں ہیں۔ 
ترجمان نے بتایا کہ چوروں کے قبضے سے 17450 ریال جبکہ 510 کلو گرام مسروقہ کیبل اور کیبل کاٹنے اور وزن کرنے والے آلات بھی ضبط کیے گئے ہیں۔
دونوں کو ایف آئی آر درج کرکے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا۔  

شیئر: