Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی ہالز اور کافی شاپش میں ماسک کی پابندی برقرار

شادی ہال میں تازہ ہوا کے گزر کو بھی یقینی بنایا جائے- (فوٹو اخبار 24)
وزارت بلدیاتی امور ودیہی ترقی کے ترجمان سیف السویلم کا کہنا ہے کہ شادی ہالز، ریسٹورانٹس اور کافی شاپش میں ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے ہی داخل ہوسکتے ہیں- مذکورہ مقامات پرماسک کی پابندی پرعمل کرنا ہوگاـ 
اخبار 24 نے بلدیاتی امور کے ترجمان کے حوالے سے مزید کہا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے کورونا ایس اوپیز میں نرمی کا اعلان ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں کے لیے ہی کیا گیا ہےـ 
وزارت بلدیاتی امور کی جانب سے اس ضمن میں شادی ہالز، ریسٹورانٹس اور کافی شاپش کے لیے مقرر کیے جانے والے ضوابط جاری کرتے ہوئے ان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے پرزوردیا ہے-
وزارت کے ترجمان کے مطابق شادی ہالز، ریسٹورانٹس اور کافی شاپس میں کام کرنے والے اور وہاں آنے والوں کے لیے پہلی شرط ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا ہے جبکہ ماسک کی پابندی بھی کرنا ضروری ہےـ 
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ شادی ہالز کی انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ ہال کے مختلف مقامات پر مسلسل سینیٹائزنگ کا عمل جاری رکھے جبکہ ہال میں تازہ ہوا کے گزر کو بھی یقینی بنایا جائے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: